ZAMEER AKHTAR NAQVI – ضمیر

 

★ علامہ ضمیر اخترؔ نقوی ★

تمام تعریفیں الله کے لیے درود و سلام محمدﷺ و آلِ محمدﷺ پر۔ اس جملے سے اپنی خطابت شروع کرنے والے مفسرِ قران ،خطیب اہلبیت، انیسِ خطابت ،مورخ، مصنف،ماہرِ انیس و دبیر ،ماہر رثایئات قدیم و جدید ،ادیب ،دانشور،مفکر،شاعر و نقاد، مرثیہ نگار ،ہمدردِ انسانیت،نستلیق انسان،ذاکرِ سید شہداء ع ،مبلغ اسلام،ڈاکٹر علامہ سید ضمیر اختر نقوی آج ہم سے رخصت ہو گئے۔

بلا خوف و خطر اور بڑی بیباکی سے مدح علیؑ سنانے والے علامہ ضمیراختر نقوی کی پیدائش برطانوی ہند میں ہوئی۔ وہ 24 مارچ 1944ء میں بھارت شہر لکھنؤ میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کا نام سید ظہیر حسن نقوی تھا جب کہ ان کی والدہ کا نام سیدہ محسنہ ظہیر نقوی تھا۔ پیدائش کے وقت نام ظہیر رکھا گیا تھا۔ 1967ء میں وہ نقل مقام کر کے پاکستان چلے گئے اور مستقلًا کراچی شہر میں سکونت اختیار کیے۔ تعلیمی اعتبار سے وہ لکھنؤ کے حسین آباد اسکول سے میٹرک پاس کیے اور گورنمنٹ جوبلی کالج، لکھنؤ سے انٹرمیڈیٹ مکمل کیے۔ انہیں گریجویشن کی سند شیعہ کالج لکھنؤ سے حاصل ہوئی۔ ہم نے اپنے پیج پر ان کی کئی کتابوں سے استفادہ کیا ہے. ان کے کتب خانے میں ہزاروں کتابیں اور مخطوطے ہیں۔ ممتاز مرثیہ نگار اور محقق ڈاکٹر ہلال نقوی کا خیال ہے کہ علامہ صاحب سے زیادہ مراثی کا ذخیرہ کسی کے ذاتی خزانے میں نہیں ہوگا۔

تصانیف

تاریخ مرثیہ نگاری
میر انیس، زندگی اور شاعری
مرزا دبیر حالاتِ زندگی اور شاعری
جوش ملیح آبادی کے مرثیے
شعرائے اردو اور عشق علی
اردو مرثیہ، پاکستان میں(1982ء)
خاندان میرانیس کے نامور شعرا
اردو ادب پر واقع کربلا کے اثرات
دبستان ناسخ
تذکرہ شعرائے لکھنؤ
اقبال کا فلسفہ عشق
شعرائے اردو کی ہندی شاعری
ابن صفی کی ناول نگاری
شعرائے مصطفی آباد
میر انیس (ہر صدی کا شاعر)
میر انیس کی شاعری میں رنگوں کا استعمال
میرانیس بحیثیت ماہرِ علمِ حیوانات
نوادرات مرثیہ نگاری(دو جلدیں)
The Study of Elegies Mir Anis
اردو غزل اور کربلا
سوانح حیات جنابِ فاطمہ زہرا سلام علیہا
سوانح حیات جنابِ خدیجۃ الکبریٰ
سوانح حیات جنابِ شہربانوؑ
سوانح حیات حضرت عباس علمدارؑ
سوانح حیات جنابِ شہربانوؑ
سوانح حیات شہزادہ علی اکبر ؑ
سوانح حیات جنابِ شہزادہ علی اصغرؑ
سوانح حیات شہزادہ قاسم ابنِ حسنؑ (دو جلدیں)
شہزادہ قاسم کی مہندی
معصوموں کا ستارا شہزادہ علی اصغرؑ
معراجِ خطابت (5 جلدیں)
مجالسِ محسنہ
عظمتِ صحابہ(عشرہ مجالس)
عظمتِ ابوطالبؑ (عشرہ مجالس)
امام اور اُمت (عشرہ مجالس)
ظہورِ امام مہدی (عشرہ مجالس)
احسان اور ایمان (عشرہ مجالس)
قاتلانِ حسینؑ کا انجام (عشرہ مجالس)
قرآن کی قَسمیں (عشرہ مجالس)
محسنین اسلام (عشرہ مجالس)
امہات المعصومین (عشرہ مجالس)
دس دن اور دس راتیں (عشرہ مجالس)
علم زندگی ہے (عشرہ مجالس)

Short Intro by Zeeshan Zaid, U.K.

مراثئ ضمیر اختر نقوی

سلیمان امامت

SULAIMAN E IMAMAT

TOTAL MARASI = 1

Total Page Visits: 1862 - Today Page Visits: 1

eMarsiya – Spreading Marsiyas Worldwide