AQEEL IJTEHADI

 

عقیل اجتہادی

از قاضی اسد لکھنوی
(روزِ  پیر ۔ دوسری دسمبر ۔ سن دو ہزار اُنّیس)
ساحر لکھنوی عقیل کا یہ نسب نامہ بتاتے ہیں:
میر صادق حسین ابن عضدالدین زینالولماء مولانا سید علی حسین صاحب اعلی اللہ مقامہ ابن سید العلماء مولانا سید حسین صاحب علیین مکان مولانا سید دلدار علی صاحب غفران مآب علیہ الرحمة
بقول افضل حسین ثابت، میر صادق حسین عقیل اور ان کے حقیقی بھائی نواب میر مہدی حسین (تخلص ماہر) شروع میں مرزا سلامت علی دبیر کا کلام پڑھتے تھے۔
ساحر لکھنوی مرحوم نے ایک روایت نقل کی ہے کہ عقیل برابر مرثیے کہتے رہے لیکن انہیں منظرِ عام پر نہیں لائے جس کی دو وجہیں ہیں۔
 ایک یہ کہ وہ اپنے بھائی حضرت ماہر سے مقابلہ نہیں چاہتے تھے، دوسری یہ کہ، ماہر کے سامنے وہ اپنا رنگ نہ جما سکتے تھے۔ یہاں تک کہ وصیت بھی کی،کہ، میرے انتقال کے بعد میرے مرثیے میرے ساتھ دفن کر دیے جائیں۔
اس آخری بات پر سید آغا مہدی فرماتے ہیں کہ حضرت عقیل کی قبر امام باڑے غفران مآب میں ہے۔ اگر انکا انتقال میرے ہوش میں ہوتا اور یہ قبر میرے علم میں ہوتی اور بطور وارث مجھے اختیار ہوتا تو میں تیس برس بعد قبر کھود کر ٹین کا وہ صندوقچہ نکال لیتا جو مرثیوں سے بھرا ہوا حضرت عقیل اپنے ساتھ قبر میں لے گئے۔
مزید یہ کہ آغا مہدی صاحب کے پاس  حضرت عقیل کی تصویر بھی تھی۔

 

MARASIYE AQEEL IJTEHADI

JAB RAN MAIN FIDA HO CHUKAY ANSAR E HUSSAINI

KHAT KOFION NE JAB KE LIKHAY QIBLA E DEEN KO

WA HASRATA HABEEB E KHUDA KA SAFAR HOA

YARAB MUJHAY NAMOONA E ARSH E BAREEN DIKHA

TOTAL MARSIYAS = 4

Total Page Visits: 1617 - Today Page Visits: 1

eMarsiya – Spreading Marsiyas Worldwide