FAIZ AHMAD FAIZ

فیض احمد فیض

فیض احمد فیض 13 فروری 1911 کو کالا قادر،ضلع نارووال ، پنجاب میں ایک معزز سیالکوٹی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد، سلطان محمد خان، ایک علم پسند شخص تھے۔ وہ پیشے سے ایک وکیل تھے۔آپ کی والدہ کا نام فاطمہ تھا۔

1921 میں آپ نے سکاچ مشن اسکول سیالکوٹ میں داخلہ لیا اور یہاں میٹرک تک تعلیم حاصل کی ۔ پھر ایف اے کیا اور گورنمنٹ کالج لاہور سے بی اے کیا ۔ اور پھر وہیں سے 1932 میں انگریزی میں ایم اے کیا ۔  بعد میں اورینٹل کالج لاہور سے عربی میں بھی ایم اے کیا ۔

1942 میں  آپ نے فوج میں کیپٹن کی حیثیت سے ملازمت اختیار کی ۔ 1947 ،میں پہلی کشمیر جنگ کے بعد آپ فوج سے مستغفی ہو کر لاہور آ گئے ۔

 1947 میں ہی آپ پاکستان ٹائمز کے مدیر بنے، وہ  بیرون ملک مختلف کانفرنسوں میں  پاکستان  کی نمائندگی بھی کی ۔ فیض احمد فیض1951سے 1955 تک سیاسی اسیربھی ہوئے

رہا ہونے کے بعد آپ نے جلاوطنی اختیار کر لی اور لندن میں اپنے خاندان سمیت رہائش پزیر رہے۔ 1964 میں لندن سے واپسی پرآپ عبداللہ ہارون کالج ، کراچی میں پرنسپل کے عہدے پر فائز ہوئے۔1959 میں میں پاکستان آرٹس کونسل میں بطورِ سیکرٹری تعینات ہوئے اور 1962تک وہیں پر کام کیا۔1964 میں لندن سے واپسی پرآپ عبداللہ ہارون کالج ، کراچی  میں پرنسپل کے عہدے پر فائز ہوئے۔فیض احمد فیض نے 20 نومبر 1984 کو لاہور میں وفات پائ ۔

 فیض نے شاعری میں نظم اور غزل میں بہت مقبولیت پائ البتہ انہوں نے اپنی زندگی میں ایک مرثیہِ امام عالی مقام بھی کہا ہے۔ جو ہمیشہ ہمیشہ کے لیئے فیض کے قادر الکلام شاعر ہونے کی بھی سند رہے گا ۔

MARSIYA E FAIZ AHMAD FAIZ

RAAT AAYI HAI SHABBIR PA YALGHAR E BALA HAI

TOTAL MARSIYAS =1

Total Page Visits: 3665 - Today Page Visits: 2

eMarsiya – Spreading Marsiyas Worldwide