DEVI ROOP KUMARI

★ دیوی روپؔ کماری ★

ہندو شاعرہ روپ کنور کماری نے مرثیوں میں نجم آفندی سے اصلاح لی ۔
 بتوں کو چھوڑا تو فرزند  بوتراب ملا
جو گھر کو چھوڑا تو خلد  بریں کا باب ملا
کیا جو کایا پلٹ روپ  نے بہ فضل  رسولۖ
کنیز  فاطمہ زہرا  اسے خطاب ملا
ان کا وہ مشہور مرثیہ کئ دہائیوں تک نوحہ خوانوں میں مشہور رہا جس کا مطلع ہے
راہ  خدا میں بہتّر کا خوں دیا شہ نے
میں ان کے صدقے برادر کا خوں دیا شہ نے
جناب  قاسم  مضطر کا خوں دیا شہ نے
جواں پسر علی اکبر کا خوں دیا شہ نے
کئ پہر سے تھاجو خشک وہ گلو بھی دیا
بس انتہا ہے کہ ششماہے کا لہو بھی دیا
Special Thanks to Binte Zainab Sahiba for this Marsiya and Zeeshan Zaidi for Intro

MARASI E DEVI ROOP KUMARI

TOTAL MARSIYAS = 1

469total visits,1visits today

Spreading Marsiyas Worldwide